0

راولپنڈی کی عوام نے پریڈ گراؤنڈ کیلئے تاریخ ساز ریلی نکالی، شیخ رشید

 راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے پریڈ گراؤنڈ کے لیے تاریخ ساز ریلی نکالی اور عمران خان کا استقبال کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایسی ریلی و استقبال کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی، راولپنڈی کے لوگوں کا 75سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم نے جو 60تعلیمی ادارے، 4ویمن یونیورسٹیاں بنائیں یہ اس کا بھی ایک نتیجہ تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں