0

ملاکنڈ میں پیٹرول پمپ مالکان نے من پسند نرخ وصول کرنا شروع کردئے

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ملاکنڈ میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی پمپ مالکان نے من پسند نرخ وصول کرنا شروع کردئے، اسسٹنٹ کمشنر نے متعدد پمپ مالکان پر اضافی رقم وصولی اور کم گیج پر بھاری جرمانے عائد کردئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں پیٹرول پمپ مالکان نے اوگرہ کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ قیمت پر ڈیزل اور پیٹرول شروع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اے سی بٹ خیلہ نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ عارف خان یوسفزئی کی ہدایات پربٹ خیلہ، اماندرہ اور تھانہ میں پیٹرول پمپس کا معائینہ کرکے ان کے گیج اور نرخ چیک کئے، اے سی نے گیج کم اور زیادہ قیمت وصولی پر متعدد پمپ مالکان کا ہزاروں روپے جرمانہ کیا، اور اوگرہ کی طرف سے جاری کردہ نرخنامہ پر عمل درامد کرانے کی ہدایات دی، عوامی حلقوں کے مطابق اوگرہ کی طرف سے فی لیٹر پیٹرول قیمت 249.90 روپے مقرر ہے تاہم بعض پیٹرول پمپس میں اب بھی 251/52 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں