0

دیر لوئر لمپی سکن سے دو گائیں ہلاک،50کیسز رپورٹ’ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر دلبرخان

لویر دیر (نمائندہ مانند) دیرلوئرمیں لمپی سکن بیماری  سے دوگائیں ہلاک جبکہ ضلع بھرمیں لمپی سکن کے پچاس کیسزرپورٹ ہوئے محکمہ لائیو سٹاک دیرلوئر نے لمپی سکن سے بچاو کیلئے ضلع بھر میں ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ملک کی دیگر علاقوں کی طرح لمپی سکن کے بیماری نے دیرلوئرکو اپنے لیپٹ میں لے لیا ہے اس سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک دیرلوئر کے ڈائریکٹرڈاکٹر دلبر خان اور لمپی سکن کے پوکل پرسن ڈاکٹراکبر علی نے بتایاکہ دیرلوئر میں اب تک لمپی سکن بیماری سے دو گائیں ہلاک ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طورپرضلع بھر میں لمپی سکن کے پچاس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے لمپی سکن بیماری سے بچاو کیلئے ضلع کے مختلف علاقوں میں آٹھ کیمپ قائم کئے ہیں جسمیں 51 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں اور اب تک3 ہزار مویشیوں کی لمپی سکن کی ویکسینشن کی گئی ہے تمام مویشی منڈیوں میں لمپی سکن کانگواور ڈینگی وائرس سے بچاو کیلئے سپرے کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ موبائیل وین کے زریعے بھی سپرے اور ویکسین کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لمپی سکن،کانگواور ڈینگی وائرس سے بچاو کیلئے باقاعدہ اگاہی مہم چلائی ہے انہوں نے کہا کہ لمپی سکن بیماری سے خوف کی کوئی ضرورت نہیں یہ ایک قابل علاج بیماری ہے اور ضلع بھر جہاں بھی لمپی سکن بیماری ہو تو فورا محکمہ لائیوسٹاک کو اطلاع دے لمپی سکن بیماری جانوروں سے انسانوں کو منتقل نہیں ہوتی ہے۔۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں