0

چکدرہ،قومی وطن پارٹی کو دچھکا ضلعی چئیرمین مسلم لیگ نون میں شامل

چکدرہ (نمائندہ مانند) چکدرہ راموڑہ میں قومی وطن پارٹی کے ضلعی چئیرمین باچاحسین نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز راموڑہ چکدرہ میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پاکستان مسلم لیگ نون سوات کے جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ،مسلم لیگ نون کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ،سابق چیف پیسکو فیض اللہ خان،صوبائی سینئیر نائب صدر عطاءاللہ خان ایڈوکیٹ،تحصیل صدر داود خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون پاکستان کی خالق جماعت ہے۔وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال دیاہے۔ائندہ صوبے میں حکومت  نون لیگ کا ہوگا۔مسلم لیگ نون صوبہ بھر میں کلین سویپ کریں گی۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم ودودمرحوم کے فرزند عقیل ودود نےکہا کہ مسلم لیگ نون کے لیے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔مسلم لیگ نون نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔انہوں نے کہا کہ ائندہ صوبہ میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی۔آخر میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کو ٹوپیاں بھی پہنائیں گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں