0

معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کرینگے،شہباز شریف

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی ہم عوام کومزیدسہولیات فراہم کریں گے۔پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے خاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں