0

بٹ خیلہ بازار میں ڈکیٹی کی واردات،مسلح افراد نےمیگامارٹ لوٹ لیا

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) بٹ خیلہ بازار میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، مسلح ملزمان نے میگامارٹ سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے، ملاکنڈ لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے رپورٹ کے مطابق نیسٹو میگامارٹ بٹ خیلہ کے ملازم جواد ولد حاجی بہادر سکنہ الہ ڈھنڈ نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ میگامارٹ مالک ذوالقرنین کے ساتھ ملازم ہے گزشتہ رات وہ میگامارٹ میں موجود تھے کہ پستولوں سے مسلح دو ملزمان نے آکر اسلحہ کے نوک پر ان سے ایک لاکھ 80ہزار روپے نقد، موبائل فون اور فرفیوم وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے، جن کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 15 ہزار روپے بنتی ہے، میگامارٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں واضح نظر آرہا ہے کہ ڈکیت انتہائی دلیرانہ انداز میں کھلے چہروں پر واردات میں مصروف ہے، ملاکنڈ لیوی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 392/398/34-PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی، بٹ خیلہ بازار میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کی وجہ سے تاجروں اور عام لوگوں میں شدید خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں