0

جندول میں جدید سہولیات سے آراستہ آرحم کلینک کا آفتتاح

لوئردیر (نمائندہ مانند) جندول منڈہ میں جدید سہولیات سے آراستہ آرحم ڈینٹل کلینک کا افتتاح ہوگیا،جدید ڈینٹل بلاک میں پہلی بار لیڈی ڈینٹل سرجن اپنی خدمات سرانجام دیگی،ڈینٹل کلینک کا افتتاح تحصیل منڈہ کے چیئرمین حاجی عنائت اللہ اور جید علماء نے کی،اس سلسلے میں جندول منڈہ ہسپتال روڈ پر جدید سہولیات سے اراستہ ڈینٹل بلاک کا افتتاحی تقریب منعقد ہوئی،ڈنیٹل کلینک کا افتتاح تحصیل منڈہ کے چیئرمین ھاجی عنائت اللہ خان نے کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان راہ حق پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر مولانا ضیاء الحق حیدری،سابق تحصیل ناظم منڈہ ہمایون خان،پی ٹی ائی کے سابق تحصیل صدر عبیدالرحمن،سینئر رہنماء پی ٹی ائی سلیم خان ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا صفی اللہ،اے این پی کے رہنماء گل حاجت خان،ویلج کونسل شالکنڈی کے چیئرمین دوست محمد خان،سلارزئی اتحاد کے صدر دوست محمدخان،ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے وائس چیئرمین روح اللہ شاکر کیمسٹ برادری اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے کثیرتعداد میں موجود تھے،اس موقع پر تحصیل منڈہ کے چیئرمین حاجی عنائت اللہ نے فتیہ کاٹ کر ڈینٹل کلینک کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحصیل منڈہ کے چیئرمین حاجی عنائت اللہ خان نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے جس کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں لیڈی ڈینٹل سرجن نہ ہونے سے یہاں کی خواتین کئی طرح کی مسائل اور مشکلات کا شکار تھے مگر ارحم ڈینٹل کلینک کے انتظامیہ نے یہاں کی خواتین اور دور دراز علاقوں کی لوگوں کیلئے اسانیاں پیدا کردئے،جس کیلئے پورا علاقہ مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ کلینک میں جدید مشینری اور سہولیا ت دیکھ کر یقینا خوشی ہوئی کیونکہ پورے سب ڈویژن میں ایسے مشینری اور صفائی کہیں نہیں مل سکتی،تحصیل چیئرمین حاجی عنائت اللہ خان کا مذید کہنا تھا کہ ارحم ڈینٹل کلینک کی انتظامیہ اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں گے جس کا تحصیل گورنمنٹ اور مقامی لوگ بھرپور ساتھ دیں گے،اس موقع پر پاکستان راہ حق پارٹی کے ڈویژنل صدر مولانا ضیاء الحق حیدری نے ارحم ڈینٹل کلینک کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اسیے منفرد اور صاف جگہ سے یہاں کی مریضوں کو ضرور ریلیف ملے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں