0

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایبٹ آباد بار کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے شاہراہ ریشم کی خستہ حالی کا نوٹس جی ایم این ایچ اے کو عدالت طلب کر لیا اور دریائے کنہار کے گردونواح تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اثاثہ ہے جنگلات کے اندر معدنیات کی تمام لیزیں منسوخ کر کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات اور پہاڑ ہمارا ورثہ ہیں انکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ایبٹ آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں نقائص کے زمہ داران کے خلاف ضرور کاروائی ہو اور اس کام کی نگرانی میں خود کروں گا بدقسمتی سے ہم پانچ سالہ منصوبہ بناتے جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اپنی آنے والی نسلوں کیلئے سو سالہ منصوبہ بناتے اسی وجہ وہ کامیاب اور ہم ناکام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایبٹ آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے اور تحصیل بار ایسوسی ایشن بالاکوٹ کے عہدیداران سے بھی حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر مہدی زمان خان اور جنرل سیکرٹری ملک نعمان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید کا ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کیلئے کمپیوٹر لیب، لائبریری کیلئے کتابیں دینے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی اور ہائیکورٹ کی عمارت، ہائیکورٹ بار روم اور مسجد کیلئے نئی سوے، دو سو کنال اراضی تلاش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تقریب میں پشاورہائیکورٹ کے ججز کے علاوہ پاکستان بار کونسل کے ممبران، کے پی بار کونسل کے وائس چیئرمین، ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز کے ساتھ ساتھ ماتحت عدلیہ کے ججز، سینئر و جونئیر وکلاء ایبٹ آباد، ہری پور،مانسہرہ اور بٹگرام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، مختلف تحصیل بار بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، کمشنر ہزارہ مطہر زیب،ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خا ن اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان کی بہترین شاعری نے تقریب کو گرما دیا اور سامعین شاعری پر کھل کر داد دی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکسز کیلیئے جگہوں کے لیئے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے آراضی ایکوائر کی گئی ہے اسی طرح ایبٹ آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ کیلیئے مزید جگہ ملے تو اسکو وہاں منتقل کرنے کو تیار ہیں اس کیلئے آپ لوگ سو سے دو سو کنال اراضی دیکھیں باقی میں خود کر لوں گا۔موجود ہائیکورٹ کی بلڈنگ کی تعمیر میں خرابیوں کی باز پرس ہوگی اور چیف انجنیئر اور ایکسئین دونوں سمیت محکمہ ذمہ دار ہے بلڈنگ میں موجود مسجد میں پانی داخل ہونے کے مسئلے کا محکمہ فوری طور پر حل تلاش کرے۔ انہوں نے کہا کہ  ہزارہ موٹر وے سے شاہ مقصود انٹر چینج سے اترا تو بہت دکھ ہوا روڈ کی حالت دیکھ کر این ایچ اے حکام روڈ حالت اور الائمنت کو ٹھیک کریں. ہزارہ موٹر وے کی تعمیر میں خرابی پر جی ایم این ایچ اے کو ذاتی طور پت طلب کیا ہے۔ ہزارہ جی ٹی روڈ کو درست حالت میں لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ خدا نے ہزارہ کو قدرتی خوبصورتی سے نوازہ جنگلات اور پہاڑ اس کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں  دریائے کنہار ہمارا اثاثہ ہے اس کے اردگرد تجاوزات نے خراب کر دیا ہے۔کمشنر ہزارہ کو ہداہات دیتا ہوں کہ دریائے کنہار کے کنارے سے تجاوزات ختم کریں نقصان کی پرواہ نہ کریں محکمہ معدنیات نے پہاڑوں اور جنگلوں لیزیں دے دے کر تباہ کر دیا ہے حتیٰ کہ دریائے کنہار کو بھی نہ بخشا جن لیزوں سے جنگلات متاثر ہو رہے ہیں ان لیزیں کینسل کرنے کی ہدایات دیتا ہوں یہ جنگلات و پہاڑ اثاثہ ہیں انکی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد، ہری پور سمیت ہزارہ کی مٹی نے بڑے بڑے نام پیدا کئیے ہیں جن ایک نام و مقام ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں