پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے والے 05 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔مقدمہ درج سلیم خان ایس ایچ او پبی کو با وثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ چوکی ممریز میں اصغر ٹیلر کی دوکان میں چند افراد کرکٹ میچ پر جواء کھیل رہے ہیں۔فوری طور پر مراد خان اے ایس آئی اور پولیس نفری کو ہمراہ لیکر ٹیلر کی دوکان پر کامہاب چھاپہ لگایا۔جواء میں مصروف 05 ملزمان عطاء الرحمن،ضیاء الرحمن،شاہد،اصغر علی اور وسیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔موقع پر موجود شواہد کو بطور ثبوت قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کر دیا گیا
0