0

حکومت کو 100روز مکمل نہیں ہوئے،عوام کو سہولیات دینا شروع کردیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو 100روز مکمل نہیں ہوئے،سہولیات پہنچانا شروع کردیں۔وفاقی وزیر داخلہ  نے گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہدء ا اور دوران سروس وفات پانے والوں کی ایک ارب 22 کروڑ روپے واجب الادا تھے، واجب الادا رقم ادا کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے بعد اسلام آباد پولیس کے لیے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ماضی کے حکمران گھر سے دفتر آتے جاتے پریس کانفرنس کرتے تھے، پولیس اہلکاروں کی یتیموں کی یہ رقوم ادا کرنے کی توفیق انہیں نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے دور میں بس سروس عام آدمی کے لیے نعمت سے کم نہیں، حکومت کے100 روز مکمل نہیں ہوئے حکومت نے سہولیات پہنچانا شروع کردیں، بس سروس سے اسلام آباد کی شہری اور دیہی آبادی کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی بہتری کو شہباز شریف نے ہمیشہ ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد سیف سٹی کے لئے گرانٹ جاری کئے ہیں، اسلام آباد سیف سٹی کی کوریج 100 فیصد کرنے کی کوشش کی جائے گی، 30 ارب روپے کے منصوبے ہیں جس کا تعلق براہ راست عام آدمی سے ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں