0

ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں 01 جولائی 2022 ء سے اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں سی این جی کی فی کلوگرام قیمت 180.00 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 327 روپے اور عام بس کا کرایہ 301 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 203 روپے او رعام بس کا کرایہ 187 روپے، پیر با با 146 روپے اور عام بس کا کرایہ 135 روپے، الپوری 124 روپے اور عام بس کا کرایہ 114 روپے، بیشام 306 روپے او ر عام بس کا کرایہ 290 روپے اور تیمر گرہ کیلئے فلائن کوچ کا کرایہ258 روپے او ر عام بس کا کرایہ 245 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائن کوچ کا کرایہ 124 روپے اور عام بس کا کرایہ 114 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 196 روپے اور عام بس کا کرایہ180 روپے، الوچ سے مینگورہ فلائن کوچ کا کرایہ 219 روپے اور عام بس کا کرایہ201 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ضلع بونیر کے پیر با با سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 293 روپے اور عام بس کا کرایہ 270 روپے, مردان کیلئے باالترتیب 184 اور 170 جبکہ پیر بابا سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ110 روپے اورعام بس کا کرایہ102 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں