0

تاجرناجائز منافع خوری سے گریز کریں،ایڈیشنل اے سی تیمرگرہ

لوئیر دیر (مانند نیوز ڈیسک) تاجر برادری ناجائز منافع خوری سیگریز کرئے اور مقرر کردہ نرخنامہ پر عمل درامد یقینی بنائے بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گی ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تیمرگرہ طارق اللہ نے جمعرات کے صبح تیمرگرہ سبزی منڈی کا دورہ کرتے اور تاجر رہنماوں سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا.اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل آسسٹنٹ کمشنر ریونیو تیمرگرہ طارق خان نے صبح بولی کے وقت تیمرگرہ سبزی منڈی کا دورہ کیا.اس موقع پر انہوں نے فروٹ اور سبزی کے ہول سیل ریٹس کے تعین کے بعد فروٹ اور سبزی کے پروچون ریٹس کے لئے نرخنامہ مرتب کیا.بعد ازاں تاجررہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.انہوں نے کہا کہ تاجر گران فروشی اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کرئے اور مقررہ نرخنامہ پر عمل درامد یقینی بنایا جائے.انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ضلع بھر کے بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس کے سلسلے روزانہ کے بنیاد پر چھاپے اور وزٹ کرینگے اور جہاں سے عوامی شکایات موصول ہو جائے تو بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں