0

جمرود، پندرہ اکتوبر کو اسلام آباد میں یوم تاسیس کے حوالے سے بڑا اجتماع منعقد ہوگا،آصف اللہ مروت ایڈوکیٹ

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمعیتِ طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری آصف اللہ مروت ایڈوکیٹ،جمعیت طلباء اسلام فاٹا کے صدر محمد عمر بھٹنی،فنانس سیکرٹری اسرار اللہ مظہری،ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری محمد کاشف افریدی،ضلع خیبر کے سینئرنائب صدر احسان اللہ خیبری نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہ اکتوبر کو اسلام آباد میں جناح کنونشن میں مفتی محمود کانفرنس کے نام سے بڑا اجتماع ہوگا جس کے مہمان خصوصی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ہوں گے جبکہ کانفرنس میں جمعیت کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے علاؤہ سیاسی پارٹیوں کے رہنماووں،طلباء،اسلامی سکالرز،ہروفیسرز،وکلاء، اور اسلامک ممالک کے سفراء کو بھی مدعو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس میں مفکر اسلام مفتی محمود ہمہ جہت خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے جمعیت طلباء اسلام نے قبائلی اضلاع کے دورے شروع کیں ہیں اور اس حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1980 کو مولانا مفتی محمود رخلت فرما گئے تھے اس لیے جمعیتِ طلباء اسلام اس حوالے سے اس کانفرنس کا انعقاد کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیتِ طلباء اسلام حریت پسند نوجوانوں کا عظیم قافلہ ہے جو کہ اکتوبر 1969 کو معرضِ وجود میں آیا تھا اور ابھی تک نصف صدی سے زیادہ محیطِ عرصہ میں نوجوانوں کو حریت فکر،احساس ذمہ داری اور روشن مستقبل کو تراشنے کا درس دیا اور ملک میں اسلامی نظام تعلیم کے لیے کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پھر سے خراب ہوگئے ہیں ہر روز ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ رونما ہوتا ہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما کو بھی قتل کیا گیا جو کہ ظلم ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں