0

حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی پوری کوشش کر رہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی پوری کوشش کررہی ہے،سپریم کورٹ17تاریخ سے پہلے نوٹس لے، امید ہے ریاستی ادارے انصاف کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے فیصلے پر تحریک انصاف نے لچک دکھائی، سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دی تھی کہ ضمنی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا لیکن جس دن سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا اس دن سے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس پرچے کاٹ رہی ہے دھمکیاں دے رہی ہے، یہ حکومت زیادہ دیر بچنے والی نہیں ہے۔اسد عمر نے کہا کہ جتنے افسران غیر قانونی کام کر رہے ہیں انہوں نے بچنا نہیں ہے، دھاندلی کی پوری کوشش کی جا رہے ہے مگر ہو نہیں پا رہی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زبانی ہدایات جاری کر دی ہیں، امید ہے جلد تحریری احکامات جاری کئے جائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو عدالت خود دیکھے گی، سپریم کورٹ17تاریخ سے پہلے ان کاموں کا نوٹس لے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف کے جیب میں پٹرول کے ابھی بھی اسی روپے ہیں، یہ عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتیں کم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے ریاستی ادارے انصاف کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں