0

پی ٹی آئی خاندانی پارٹی نہیں،شکیل خان

ملاکنڈ (نمائندہ مانند) خیبر پختونخوا کے وزیر آبنوشی شکیل آحمد خان اور ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان  نے کہا کہ پی ٹی آئی خاندانی پارٹی نہیں تمام فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔یہاں ہر ورکر کو عزت دی جاتی ہے،لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔قوم عمر ان خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔امپورٹیڈ حکومت نے نہ صرف خزانہ خالی کر وایا بلکہ بیرون ملک پا کستانیوں سے ووٹ کا حق بھی چھین لیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں ڈھیری جو لگرام میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یو نین کونسل صدر محمد اسحا ق،ڈاکٹر فضل زادہ،قاضی رحمان  اور محمد گل خاندان اور دوستوں  کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شا مل ہوگئے۔ شکیل خان نے ڈھیری جو لگرام میں پیپلز پارٹی کا صفایا کرنے اور سینکڑوں خاندانوں کے پی ٹی آئی میں شمولیت پر ضلع ملاکنڈ کے سینئیر وائس پر یذیڈنٹ محمد عباس،وی سی ڈھیری جو لگرام ناظم محمد اکرام غنی،محمد یعقوب،محمد یو نس، کلیم اللہ، محمد جنید،محمد فہیم، طلحہ اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر ورکروں کی کوششوں کو سراہا۔اور پارٹی کے لیے کئے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔شکیل خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بہترین کارکردگی،صحت،تعلیم،اور دیگر شعبوں میں اصلاحات اور پارٹی قائد عمران خان کے حب الوطنی،ایمانداری،اور بہترین خارجہ پالیسیوں کی بدولت لوگ جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خاندانی پارٹی نہیں۔یہاں ہر ورکر کو عزت دی جاتی ہے۔اور تمام فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں