0

پی ٹی آئی رہنماوں کی ن لیگ میں شمولیت انجینئیر امیر مقام نے پارٹی کیپ پہنائی

پشاور (نمائندہ مانند) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت۔ پر پارٹی کیپ پہنائی۔ بٹگرام کے سابق قومی اسمبلی کے اُمیدوار اور پی ٹی آئی بٹگرام تھاکوٹ کے رہنما نیاز محمد خان اور سردار صادق اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی اور مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے نوابزادہ ولی محمد اور ضلعی صدر مسلم لیگ مہاجرین بھی موجود تھے۔ صوبائی صدر انجینئرا میر مقام نے ان کو پارٹی کیپ پہناکر مبارکباد دی اور اُن کی شمولیت کو پارٹی کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ نیاز محمد خان اور ان کے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت سے بٹگرام میں پارٹی مضبوط ہو گی۔ نیاز محمد خان نے کہا کہ 11 سال پی ٹی آئی میں رہ کر بغیر جھوٹ اور الزام تراشیوں کے کچھ نہیں دیکھا۔ پی ٹی آئی صرف خوشامدیوں کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے مسلم لیگ ن ملک کی اصل اور حقیقی پارٹی ہے سب کو مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا چاہئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں