0

سوات،محکمہ خوراک کی جانب سے آٹے کی تقسیم

سوات (نمائندہ مانند) سوات ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع سوات میں موبائل ٹرکوں کے ذریعے سبسڈی والے آٹے تقسیم کیے جا رہے ہیں  سوات میں روزانہ 20 کلوگرام کے 7000 تھیلے تقسیم ہو رہے ہیں صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی کڑی نگرانی میں سوات کے عوام کو ان کی دہلیز پر سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے سوات کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی آٹے کی تقسیم کے اس عمل کو سراہا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک سوات کے عوام کو سبسڈی والے آٹے کا زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پوری طرح مصروف عمل ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں