0

ملاکنڈ واحدضلع ہے جس میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج نہیں، آمجد علی

ملاکنڈ (نمائندہ مانند) ملاکنڈ ٹاپ میں لوڈ گاڑیوں کوٹھنڈا کرنے کے لیے سٹاپ مقرر کی جائے، ملاکنڈ سے پیران تک اگر لوڈ گاڑیوں کو کوئی حادثہ پیش آیا اور اس میں کسی قسم کی جانی نقصان ہوئی تو این ایچ اے عملہ کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے ، یوسی اگرہ میں 27 میں سے 25سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہوچکی ہیں معمولی زلزلہ سے یہاں بالاکوٹ زلزلہ کی یاد تازہ ہوسکتی ہے، ایم پی اے شکیل خان ملاکنڈ کے وفد کو وزیر اعلیٰ سے ملانے کا انتظام کریں ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ملاکنڈ کے راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد علی شاہ نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کے معنی سے بھی آگاہ نہیں ، وہ صرف گلی کوچوں کی پختگی اور قبرستانوں کی تعمیر ہی ترقی سمجھتے ہےں مگر یہ ان کے بھول ہے ، ملاکنڈ واحد ضلع ہے جس میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج نہیں ، گرلز کالج اور پولی ٹیکنیک کالجز کرایہ کی عمارتوں میں قائم ہے ، امن و امان کی صورت حال تباہ ہے لیوی نفری میں اضافہ کرکے میرٹ پر بھرتی کی جائے ، لیویز تھانوں میں سولرسسٹم اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائے ،ٹریفک ہیڈ کوارٹر کی چاردیواری کو تعمیر کیاجائے ، ملاکنڈ ٹاپ سے پیران ور چوربل خوڑ تک روزانہ گاڑیوں کے حادثات لوڈ گاڑیوں کی انجن گرمائش اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے رونما ہوتی ہےں ، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ ٹاپ تک پہنچنے والی لوڈ گاڑیوں کی انجن کو ٹھنڈا کرنے لیے کلرکہار کی طرح پولیس کی ڈیوٹی لگائیں تاکہ وہ گاڑیوں کوٹھنڈا ہونے کے بعد چھوڑ کر حادثات پر قابو پایا جاسکیں ، بٹ خیلہ بازار میں سٹریٹ لاءٹس میں سی سی ٹی وی سرچ کیمرے نصب کی جائیں ، بٹ خیلہ میں پانی قلت پر قابوپانے کے لیے خصوصی انتظامات کریں ، ایم پی اے اگر خود وزیر اعلیٰ سے مسائل کے حل کے لیے مطالبہ نہیں کرسکتے تو عمائدین ملاکنڈ کے وفد کو ان سے ملانے کا اہتمام کریں تاکہ وزیر اعلیٰ کو ملاکنڈ کے مسائل سے اگاہ کیا جاسکیں ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں