0

عمران خان نے ملک میں نفرت کا بیج بویاہے۔روبینہ خالد

ایبٹ آباد(مانند نیوز ڈیسک )پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا شعبہ خواتین کی صدرسینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی اور سیاسی حالات بحران سے نکل کر بہتری کی جانب گامزن ہے ۔پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں نےملک کی ڈوبتی ہوئی کشتی ہو سہارا دیا ہے ،تحریک انصاف کی پالیسی سے خارجی طور پر پاکستان تنہا اور معاشی طور پر تباہ ہو چکا تھا ۔بین الاقوامی طور پر ایسے معائدے کئے گئے جس سے ملک بحران کا شکار ہے جس سے نکلنے کے لئے وقت درکار ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی بہترین سفارت کاری سے پڑوس ممالک کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔عمران خان نے ملک میں نفرت کا بیج بویا ہے ۔عدم برداشت کے رویے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔خیبر پختون خوا میں جنگلات آتشزدگی کی زد میں رہے۔ جس سے بلین ٹری سمیت قیمتی درخت جل گئے یا جلائے گئے اس کی تحقیقات ناگزیر ہے۔جس نے بھی کیا اس کو پوری سزا ملی چائیے۔خیبر پختون خوا میں 2008 سے 2013 تک صحت کی وزارت پیپلز پارٹی کے پاس تھی جس نے بہت انقلابی اقدام اٹھائے ۔اب صوبہ میں صحت اور تعلیم کا نظام تباہ حال ہو چکا۔سکولز کو بھی پرائیویٹ کیاجا رہا ہے۔ہسپتال اور سکولز کی نجکاری ہوئی تو غریب کے بچوں کا کیا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سرفراز خان ،سیکرٹری اطلاعات ناصر حسین اور خواتین ونگ کی عہدیداران صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ طہماس، اشبر جدون اور دیگر بھی موجود تھیں ۔سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا میڈیا سچ اور جھوٹ کے فرق کو عوام تک پہنچانے کی زمہ داری ادا کر رہا ہے۔اس پر کچھ عرصہ سے قدغن اور پابندیاں لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے دعوے دار عوام کو قبر کے سوالات کچھ اور ہی بتا رہے ہیں ان کو چائیے وہ نوجوانوں کے دماغوں کو تباہ نہ کریں اگر ووٹ دینے سے جنت کا ٹکٹ ملنا ہے تو مولانا فضل الرحمن کی جماعت صیح انتخاب ہے۔سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا تحریک انصاف نے ملک میں خلاف قانون اقدامات اٹھائے ہیں آئین شکنی ہر کاروائی ہونی چائیے۔صوبائی حکومت نے قرضوں پر قرضوں سے بوجھ بڑھایا ہے۔لیکن سوائے بی آر ٹی کے کوئی میگا منصوبہ نظر نہیں آرہا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا صوبہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ایبٹ آباد میں خواتین ونگ کی تنظیم سازی حوصلہ افزاء ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو کرکے صحت کے نظام کا بیڑہ غرق کیا ہے۔صوبہ میں اضلاع کی بھرتیوں میں مقامی نوجوانوں کو نذر انداز کیا گیا اور ضم اضلاع میں بھی مردان سے بھرتی ہوئی ۔تحریک انصاف میں انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے انہوں نے جو نفرت کا بیج بویا ہے اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں