0

عمران خان نے موروثی سیاست کو دفن کردیا،شکیل خان

  ملاکنڈ (نمائندہ مانند) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ شکیل خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جیت عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری اکثریت  سےکامیابی پر تحریک انصاف کے قائد عمران خان کارکنوں  اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ضمنی الیکشن سے ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی مقبول جماعت ہے او ر عوام صرف تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری اکثریت سے جیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام نے لوٹا کریسی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے  امپورٹڈ حکومت کے پنجاب میں غیر قانونی ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف نے عوام میں پذیرائی حاصل کی اور انہوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کاt اظہار کیا۔  تحریک انصاف کی جیت  اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ عوام نے عمران خان کے بیانیے کو ووٹ دیئے ہیں ۔  پنجاب ضمنی الیکشن میں بدترین شکست پر  امپورٹڈ وزیر اعظم شہباز شریف کو فوری طورپر مستعفی ہوجا نا چاہیے  اور فوری طورپر نئے الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے نئے الیکشن ہی ملک کے مسائل کاحل ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے قبل امپورٹڈ حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگائی جبکہ پولنگ ڈے پر شہباز گل کو بلاجواز گرفتار کیا، اسی طرح پنجاب میں الیکشن مہم کے دوران سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا، ان تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام میں پی ٹی آئی کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور پی ٹی آئی کی واضح  جیت سے واضح ہوگیا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کرسکتی  اور عوا م نے ملک کی دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو یکسرمسترد کردیا ہے  انہوں نے کہا کہ آنیوالے الیکشن میں تحریک انصاف ملک بھر میں کلین سویپ کریگی مرکز اور چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں