0

قومی یکجہتی کے فروغ میں زرائع ابلاغ کاکردار انہتائی اہم ہے،وفاقی سیکرٹری اطلاعت شاہیرہ شاہد

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد نے کہا کہ  قومی یکجہتی کے فروغ میں زرائع ابلاغ کا کردار بہت اہمیت کا حال مل ہے۔وزراعت اطلاعات کا ذرائع ابلاغ سے گہرا رشتہ استوار ہے۔وزارت اطلاعات کے زیراہتمام 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا شایان شان طریقے انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں”قومی یکجہتی کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا کردار”کے موضوع پر منعقدہ مباحثے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ،سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد گوندل کے علاوہ وزارت کے سینئیر حکام بھی موجود تھے۔سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے کہا کہ وزرات اطلاعات کا ذرائع ابلاغ سے گہرا تعلق اور رشتہ ہے۔اور پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے وزارت اطلاعات نے بہت سے تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔انفارمیشن سروس اکیڈمی نے قومی یکجہتی کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کے کردار کے حوالے سے اہم مباحثے کا انعقاد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کا کردار چیلینج سے بھرپور اور اہمیت کا حامل ہے۔دنیا بدل رہی ہے۔ہمیں تمام میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اکیڈمی کے زیراہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہاہے۔جبکہ تاریخ پاکستان کے بارے میں خصوصی مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔جس میں مختلف ادارواں کے طلبہ وطالبات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق گوندل نے کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے عام آدمی کو تحفظ کے احساس اور حقوق کو یقینی بنانا ہوگا۔ تعلیمی نظام کو منافع بخش کاروبار بنانے کی بجائے قومی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء  کو اعزازات اور شیلڈ دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں