0

کراچی کےمحفوظ مستقبل کے لئے مخلص اور دیانتدار افراد کے ہاتھ میں اختیارات دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،دردانہ صدیقی

پشاور (مانند نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کی زیر صدارت  بیت المال کے ذمہ داران کے ساتھ اہم نشست ہوئی جس میں کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے عوامی رابطوں کے زریعے ہر دائرے میں جماعت اسلامی کے نمائندگان کو ووٹرز سے متعارف کروانے کے ساتھ  الیکشن فنڈ جمع کرنے اور پولنگ کے دن اپنے حصے کا کام کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل دیانتدار مخلص قیادت ہے اور وہ قیادت جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔ہمیں اللہ پر توکل اور بھروسے کےساتھ اپنی جانب سے مہم کے آخری مراحل میں بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔علاؤہ ازیں سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مرکزی شعبہ جات الخدمت اور ول فورم کے ذمہ داران ساتھ اہم نشست سے خطاب  کے دوران کہا کہ عوام نے مختلف ادوار میں مختلف سیاسی نمائندوں کے دعووں اور وعدوں پر اعتبار کر کے اپنے قیمتی ووٹ سے نوازا مگر کراچی کی حالت زار اور مسائل کا انبار ان کے قیمتی ووٹ ضائع ہونے پر نوحہ کناں ہیں – آج اہلیان  کراچی کو بھرپور رہنمائ کی ضرورت ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کے درست استعمال کے ذریعے اپنے لئے اہل اور دین دار  نمائندوں کا انتخاب کر سکیں –  انہوں نے کہا کہ اہل کراچی جان گئے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل مخلص اور دیانتدار قیادت کے انتخاب میں ہے -کراچی کے تمام مسائل کے حل کا بہترین لائحہ عمل جماعت اسلامی کے پاس ہے -اب یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ ہم ہر فرد تک دیانتدار قیادت کا پیغام لے کر جائیں – ہر گھر تک جماعت اسلامی کے امیدواران کا تعارف پہنچے تا کہ وہ مخلص امیدواران کو اپنی ووٹ کی طاقت سے چن سکیں -ارکان جماعت اسلامی و کارکنان اپنی تمام صلاحیتیں بروے کار لائیں  اور اس سلسلے میں جو مالی معاونت درکار ہے وہ  بھرپور طریقے سے فراہم کریں – الیکشن کے بہترین نتائج سمیٹنے کے لئے پوری لگن سے محنت کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں