0

سماجی تنظیمیں معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،جمال شاہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرمردان جمال شاہ مہمند نے کہا ہے کہ سماجی تنظیمیں معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے معاشرے سے برائیوں کے خاتمے اور بھلائی کے کا موں میں سماجی تنظیمیں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہیں زلزلہ ہو آگ ہو یا طوفان سماجی تنظیموں کے رضا کار ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے دفتر کے موقع پر آفس منیجمنٹ سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا،آفس اسسٹنٹ اسد علی بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے آفس کا تفصیلی دورہ کیا، اور دفتر کے مختلف شعبے دیکھے اس موقع پر(ڈبلیو وی ایل پی) کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر نگہت سیما نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی، سائبان کے صدر محمد عارف  خان، ایگز یکٹو ڈائریکٹر اور جملہ سٹاف بھی موجود تھا، بعد ازاں سماجی تنظیموں کے ساتھ اپنے پہلے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے  انہوں نے سماجی تنظیموں  پر زور دیا کہ اپنے ڈاکومنٹیشن مکمل جلد از مکمل کر کے دفتر  پہنچا  دیں تاکہ ان کے بحالی میں موجود رکاوٹوں کو دور کرکے جلد از جلد بحال کیا جا سکیں، اس موقع  پر سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے  انہیں تنظیموں کے مسائل سے آگاہ کیا اور سماجی  نظیموں کی مضبوطی اور روابط بڑھانے کے لئے مختلف  جاویز  پیش کی، اس موقع پرسوشل  اویرنس فورم کی صدر عزیز بسمل، زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی کے چئیر مین  محمدپرویز، صبا ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر سیف اللہ،اسواج کے صدر نوراللہ جان،الفلاح ویلفیئر ارگنائزیشن کے فضل سبحان،سالک فاونڈیشن کے جہانزیب سالک  اور آئی آر ایس پی کے نمائندہ عزیز احمد موجود  تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں