0

لرننگ فیسٹول اور چنار فیسٹول کے بعدجلد ہی ایبٹ آباد لٹریچر فیسٹول کا انعقادمتوقع

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت  نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد لرننگ فیسٹول اور چنار فیسٹول کی کامیابی کے بعد ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے جلد ہی ایبٹ آباد لٹریچر فیسٹول کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔شہریوں کو سیر و تفریح اور لرننگ کے حوالے سے مواقع کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اسی سلسلے میں 2022 کے آغاز میں ایبٹ آباد لرننگ فیسٹول  اور چنار فیسٹول کے کامیاب انعقاد اور شہریوں کیزوق وشوق کے پیش نظر جلد ہی ایبٹ آباد لٹریچر فیسٹول کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، یوتھ افیئرز آفس کے تعاون سے لٹریچر فیسٹول کے انعقاد اور تیاری کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہرممکن کوشش ہو گی کہ تمام شہریوں خواتین، مرد حضرات، بچوں، بچیوں، سٹوڈنٹس کے لیے لرننگ کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سکول کے بچوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں کے لیے مختلف موضوعات پر ملک کی نامور شخصیات کی جانب سے لیکچر سیشن اور ادب و فن کے لیے لوکل فنکاروں کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم،  ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ افیئرز طلال سلیم، واحد سراج، ایم ڈی ماڈرن ایج سکول اینڈ کالج سسٹم، نمائندہ بنک آف پنجاب، نمائندہ کامسیٹس یونیورسٹی، نمائندہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس،  سیکرٹری آباسین آرٹس کونسل اور دیگر نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں