0

آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر ملاکنڈ میں پاک فوج میں بھرتی کی تاریخ میں توسیع کردی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر ملاکنڈ میں پاک فوج میں بھرتی کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ، ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے فوج میں بھرتی کے خواہشمند افراد 10 اگست تک رابطہ کرسکتے ہیں ، سنٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ بھرتی کی اخری تاریخ 27 جولائی مقرر کی گئی تھی اب اس میں 10 اگست تک توسیع کردی گئی ہے ، ملاکنڈ ، سوات ، دیر اپر ، دیر لوئر، چترال اور باجوڑ کے خواہش مند امیدوار حصہ لے سکتے ہیں ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں