0

بٹ خیلہ میں غیر معیاری گھی میں تیار ہونے والے پاپڑ کی وجہ سے بچے مختلف امراض کا شکار

بٹ خیلہ (مانند نیوز) تحصیل بٹ خیلہ میں غیر معیاری گھی میں تیار ہونے والے پاپڑ کی وجہ سے بچے مختلف امراض کے شکار ہورہے ہیں ، محکمہ فوڈ ، حلا فوڈ اتھارٹی اور دیگر اداروں مقامی سطح پر تیار ہونے والے پاپڑ فیکٹریوں کی معیار کا جائیزہ لیں ، ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے پاپڑ کو بلرز میں لائے جانے والے غیر معیاری گھی میں تیار کی جاتی ہے جبکہ اس میں استعمال ہونے والی مصالحہ جات کی معیار کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا اس وجہ سے چھوٹے بچے جب اس پاپڑ کو کھاتے ہیں تو گلے ، سینے اور دیگر امراض میں مبتلا ہوتے ہیں جس کی تدارک ضروری ہے ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں