0

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ میں سیمینار کا انعقاد

چکدرہ (نمائندہ مانند) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی مالاکنڈ کیمپس چکدرہ میں سیمینار کا انعقاد. سوات سی ایس ایس اینڈ پی ایم ایس کوچنگ اکیڈمی کے زیراہتمام  سی ایس ایس پی ایم ایس آگاہی سیمینار کاانقادکیاگیا.رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ چکدرہ کیمپس میں منعقدہ سیمینار میں طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی.تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ چکدرہ کیمپس میں سی ایس ایس /پی ایم ایس آگاہی سیمینار منعقد ہوا.جس کا اہتمام سوات سی ایس ایس اینڈ پی ایم ایس کوچنگ اکیڈمی نے کیا تھا.سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹرسیدعاصم شاہ اور کوارڈنیٹر محمد اظہرالدین نے کہا کہ سوات کی تاریخ میں مرتبہ ایسی کوچنگ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایاگیا.جو طلبہ کو کوالیفائیڈ عملہ اور جدید ملٹی میڈیا مواد کے ذریعے سی ایس ایس  اور پی ایم ایس  کی بھرپور تیاری کے چھ چھ ماہ کے کلاسسز کا بہترین ماحول فراہم کررہی ہے. اور طلبہ کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے.کیونکہ فیس کی شرح بھی مناسب رکھی گئی جو کہ متوسط طبقے کے لیے بھی قابل برداشت ہے. انہوں نے کہا کہ طلبہ کی صحیح خطوط پرمناسب کوچنگ کی جائے تو سی ایس ایس اور پی ایم ایس ایس میں کامیابی اتنا مشکل نہیں. جتنا اس حوالے سے سی ایس ایس پی ایم ایس کوچنگ اکیڈمیز والوں نے بنادیاہے. انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس اور پی ایم ایس ایس کی تیاری نہ صرف کمیشن کی امتحان میں کامیابی بلکہ یہ معاشرے میں باعزت مقام پانے کے لیے بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں