0

ڈپٹی کمشنر سوات کا مون سون بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے جائزہ اجلاس

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع سوات میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ریاض علی خان,اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالقیوم, اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ مھران، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، لوکل کورنمنٹ، اریگیشن،این ایچ اے، پبلیک ہیلتھ، ریسکیو،سول ڈیفنس، ایجوکیشن، ٹی ایم اے اور سی اینڈ ڈبلیو حکام شریک ہوئے۔ متعلقہ ضلعی محکموں کی جانب سے اجلاس کو اب تک کی صورتحال، اداروں کی کارکردگی اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے نقصانات سے بچاؤ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ممکنہ سیلاب کے نتیجے میں موثر اقدامات کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ تحصیل میونسپل کمیٹیوں کے افسران کو مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کے لیے متحرک انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر سوات نے مون سون بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہونے پر روڈ بروقت کلئیر کرنے کیاحکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں متحرک رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو سروس فعال رکھیں۔ ڈی سی جنید خان کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دریا کنارے سرگرمیوں پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں