0

سوات منشیات کاروبار میں پہلے سے توبہ تائب شخص پھر سے توبہ تائب ہوگئے

سوات (نمائندہ مانند) سوات منشیات کاروبار میں پہلے سے توبہ تائب شخص پھر سے توبہ تائب ہوگئے،پولیس عوام کی شکایت پر تنگ کرنے سے گریز کریں ثبوت کے ساتھ پکڑا جائے ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں،ہم غریب شخص ہے اور چھوٹے چھوٹے بچے ہیں کانجو پولیس بار بار تنگ کررہیہیں جو سراسر ناانصافی ہے اعلیٰ پولیس اپنے ایجنسیوں کے ذریعے جب چاہئے انکوائری کرے جرم ثابت ہوا تو ہر سزا کیلئے تیار ہوں ان خیالات کا اظہار سردارعلی عرف ٹکر ولد علی رحمن،ایوب خان،سیف الملک اور غنی رحمٰن نے گزشتہ روز کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کے والد علی رحمن نے کہا کہ کانجو پولیس کے حدود علاقہ ڈھیرئے میں سالوں سال سے رہائش پزیر ہے لیکن مقامی لوگ بار بار پولیس کو شکایت کررہیہیں کہ ہم منشیات کا دھندہ کرتے ہیں جو سراسر ظلم ہے پولیس کو چاہئے کہ شکایت کرنے والوں کے بعد تحقیقات کرائیں اور یہ معلوم کرے کہ ہم منشیات کا کاروبار کرتے ہیں یا پولیس کو بار بار جھوٹ بولا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے سردار علی پر چند سال پہلے منشیات کاروبار کے حوالے جو الزامات لگے اس کے بعد وہ باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے توبہ تائب ہوئے اور یہ کاروبار مکمل چھوڑ دیا اب چونکہ وہ بارگینگ کاروبار کررہاہے اور اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماتے ہیں پولیس کو چاہئے کہ دوسروں کی شکایت کے بجائے خود اپنے ہی ایجنسیوں کے ذریعے تحقیقات کرائیں اور توبہ تائب ہونے کے بعد کا فروفائل چیک کرے اس موقع پر سردار علی عرف ٹکر نے کہا کہ چونکہ چند سال پہلے میں توبہ تائب ہوچکا ہوں اس کے بعد کسی قسم منشیات کا کاروبار نہیں کیا اب بھی توبہ تائب ہوں اور رہونگا انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے ذریعے ایک بار پھر یہ اعلان کرتا ہوں کہ کسی قسم منشیات کا کاروبار نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ آرادہ ہے پولیس بار بار تنگ کرنے سے گریز کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ کانجو پولیس لوگوں کی بیبنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈوں میں ہر گز نہ آئیں اور اپنے ہی اہلکاروں کے ذریعے انکوائری اور مکمل تحقیقات کرے اگر کسی قسم منشیات کا جرم ثابت ہوا تو ہر سزا کو تیار ہوں انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کیلئے رزق حلال کمانے کیلئے بارگینگ کاروبار کررہا ہوں بیجا اور فضول تنگ کرنے سے گریز کیا جائے،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں