0

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کا ہل کٹنگ پر دفعہ 144 کا نفاز

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے ہل کٹنگ پر دفعہ 144 کے نفاز اور قدرتی ماحول کو خرابی سے بچانے کے لیے اقدامات جا ری۔اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے این ایچ اے اور کینٹ پولیس کے ہمراہ فوارہ چوک تا موٹر وے انٹرچینج سربن ہل شاہراہِ ریشم کے اطراف ہل کٹنگ کا معائنہ کیا اور ہل کٹنگ میں ملوث 3 افراد پر  ایف آئی آر اور کاروائی کا آغاز کیا۔قبل ازین اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم حالیہ بارشوں کی وجہ سے سلہڈمیں نقصانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر انجینئر لوکل گورنمنٹ کو نقصان کے ازالے کے لیے جلد از جلد پی سی ون کی تیاری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔گزشتہ روز طو فا نی بارشوں کی وجہ سے سیلاب آنے سے کیال روٹ بلاک ہوا تھا۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر شکیل احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان لوئر گل شہزادہ نے ریسکیو 1122، سی اینڈ ڈبلیو اہلکاروں اور پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کے ہمراہ کیال کا دورہ کیا۔ روڈ کو بحال کردیا گیا اور واٹر ساورس سے بھی ملبہ ہٹا کر پانی کو بھی بحال کردیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں