0

سوات ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کا ملاقات

سوات (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کی ملاقات، ملاقات کے دوران علاقائی ترقی پربحث کی گئی، ترقی اورخوشحالی کا سفر جاری رکھنے پر اتفاق، عزیز اللہ گران خان نے حلقہ پی کے 4میں اب تک ہونیوالے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمودخان کو آگاہ کیا، وزیراعلیٰ محمودخان منتخب عوامی نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے قریبی روابط رکھنے کی تاکید، حلقہ پی کے 4میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے خطیرفنڈ منظورکرانے اورترقیاتی فنڈ جاری کرنے پرعزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کاخصوصی طورپر شکریہ اداکیا، تفصیلات کے مطابق سوات کے صوبائی حلقہ پی کے 4کے ممبرصوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عزیز اللہ گران خان نے پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پارٹی امور سمیت سیاسی صورتحال پر بھی بحث کی، اس موقع پر عزیز اللہ گران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا اورسوات میں ترقیاتی انقلاب برپاکرنے اوربہترطریقے سے صوبائی حکومت کی امور چلانے پروزیراعلیٰ محمودخان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصا ف کی حکومت نے نہ صرف ترقیاتی انقلاب برپاکردیاہے۔بلکہ خپل وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی اورعوام دوست پالیسی کی بدولت لوگوں کوان کے دہلیزپر ریلیف میسرہورہی ہے اورعوام حکومتی کارکردگی کرتے ہوئے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا، عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کو حلقہ پی کے 4میں اب تک ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیااوران کاشکریہ اداکیاکہ موصوف کی خصوصی توجہ کی وجہ سے حلقہ پی کے 4میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں، جس پر اہل علاقہ بھی ان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ علاقائی ترقی پرتوجہ دی جارہی ہے، اورسوات سمیت پورے صوبے میں یکساں ترقی کاسفرجاری ہے، دونوں رہنماؤں نے ترقی اورخوشحالی کاسفرجاری رکھنے پراتفاق کیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے تمام منتخب عوامی نمائندوں کوتاکیدکی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے قریبی روابط قائم رکھیں تاکہ لوگوں کے مسائل بروقت حل ہوسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں