0

غیرقانونی زمین رجسٹریشن کو نہیں مانتے،شاہ کس زمین ایک فرد کی نہیں پوری شاہ کس کھٹیا خیل کی ملکیت ہے، پریس کانفرنس

جمرود (نمائندہ مانند )جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ کس کھٹیا خیل کے مشران حاجی گل وزیر، حاجی گلاس خان، محمد خان، حاجی عبدالجلیل اور فضل الرحمان نے دیگر ساتھیوں سمیت کہا ہے کہ شاہ کس بیسے زمین کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری شاہ کس کھٹیاخیل کی ملکیت ہے اسلئے حکومت کو چاہئے کہ زمین کی خرید اور رقم کی ادائیگی ایک فرد کے بجائے شاہ کس کھٹیا خیل کے مستحق افراد جن میں یتیم، مسکین، بیوہ خواتین شامل ہیں کوکی جائے بصورت دیگر ہم فرد کیساتھ کیا گیا سودا نہیں مانے گے۔انھوں نے کہا کہ تحصیل باڑہ کے سابقہ اسسٹنٹ کمشنر و خیبر رجسٹرار نے چند افراد کی ملی بھگت سے بیسے زمین کی رجسٹری کی جو غیر قانونی ہے کیونکہ قبائیلی اضلاع میں ابھی تک پٹواری سسٹم اور لینڈ ریکارڈ موجود نہیں۔حکومت اگر یہاں زمین خریدنا چاہتی ہے تو شاہ کس کھٹیاخیل کے ساتھ لین دین کرے کیونکہ ماضی میں ادا کی گئی تین کروڑ کی رقم ابھی تک مستحقین کو نہیں ملی ہے جبکہ زمین کا قبضہ بھی دو تین افراد نہیں بلکہ شاہ کس کھٹیا خیل ہی دے گی۔اگر ریسکیو والے زمین خریدنا چاہے توچند افراد کیساتھ ڈیلنگ کے بجائے شاہ کس کھٹیا خیل مستحق افراد کیساتھ لین دین کرے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں