0

ملاکنڈ،خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی اینڈ پاور کا اجلاس

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی اینڈ پاور کا ایک اجلاس بدھ کے روز ملاکنڈIIIہائیڈرو پاورا سٹیشن درگئی میں منعقد ہوا جسکی صدارت سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کی۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی  پیرمصور خان غازی،احمد خان کنڈی،شفیق شیر آفریدی،میڈیم ستارہ افرین،سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سید امتیاز حسین شاہ،ڈپٹی سیکرٹری صوبائی اسمبلی انعام اللہ، فیڈو کے چیف ایگزیکٹیوانجینئر نعیم خان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری انرجی اینڈ پاور نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں فیڈو کے 6 پراجیکٹس کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کو مذکورہ پراجیکٹس سے بجلی کے پیداوار اور ریونیو کے بارے میں بھی اگاہ کیا۔سیکریٹری انرجی اینڈ پاور نے وفاقی حکومت کے ساتھ ریونیو اور دیگر متعلقہ درپیش مسائل کے بارے میں بھی کمیٹی کے اراکین کو بتایا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سٹینڈگ کمیٹی لائق محمد نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملاکنڈ کے  1000 کنال رقبے پر شجر کاری کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صوبے میں فیڈو کے متعلق تمام منصوبوں کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ صوبہ خیبرپختونخوا بجلی کے پیداوار میں خودکفیل ہوسکے۔قبل ازیں سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین و اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاکنڈIIIہائیڈرو پاورا سٹیشن کے پاور ہاؤس اور دیگر مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں