0

ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔بیرسٹرمحمد سیف

پشاور(مانند نیوز) ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔بیرسٹرمحمد سیف۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کوہاٹ کا دورہ۔
معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک کا پہلاصوبہ ہے جس نے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی وقت کی ضرورت ہے اوراب پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرسرکاری اشہتارات کے علاوہ قومی مہمات کی تشہیر کی جائے گی۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود ہماری حکومت کی ترجیحات میں ہے اورعنقریب صوبے میں جرنلٹس پروٹیکشن بل متعارف کرارہے ہیں جس پر تمام صحافتی تنظیموں کی رائے اورسفارشات لی جائیں گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ شہید اورزخمی صحافیوں کیلئے خصوصی پیکج بھی لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے ہمیں نئے دور کے چیلنجوں سے موثر طورپر عہدہ برا ں ہونا ہوگا۔
قبل ازیں معاون خصوصی نے کوہاٹ پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے بھی حلف لیا اور کوہاٹ میڈیا کالونی کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی یقین دہانی کرائی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں