0

ہری پور ٹی آئی پی پنشنرز ایسوسی ایشن کی کاوشیں رنگ لے آئیں

ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) ٹی آئی پی پنشنرزایسوسی ایشن کی کاوشیں رنگ لے آئیں بورڈ آف ڈائریکٹرکی منظوری کے بعدٹی آئی پی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فی صد اضافہ کردیاگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی آئی پی آفیسر کلب میں ٹی آئی پی پنشنرزکے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی ٹی آئی پی عامر حسین شاہ تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا تقریب کی صدارت ٹی آئی پی پنشنرزایسوسی ایشن کے صدر غلام مصطفی آثم نے کی تقریب سے مہمان خصوصی عامر حسین شاہ نے تمام پنشنروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کی پنشن میں دس فی صداضافہ کردیا گیاہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی جو رولز،لاء پہلے تھے اسی طرح ہمیشہ رہیں گے تمام پنشنرز کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تقریب سے ٹی آئی پی پنشنرزایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام محمود،جنرل سیکرٹری محمد ارشاد نے بھی خطاب کیا انہوں نے تمام پنشنرز کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر ٹی آئی پی کے ریٹائر ملازمین کی کثیر تعداد نے ٹی آئی پی پنشنرزایسوسی ایشن کے عہدیداران کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں