0

بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ہری پور کے عوام کاسراپا احتجاج

ہری پور ( مانند نیوز ڈیسک ) بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ہری پور کے عوام سراپا احتجاج بن گئے گزشتہ روز اس حوالے سے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وی سی ملکیار کے چیئرمین  ملک فیصل اقبال جے یو آئی کے صوبائی راہ نمامولانا قاضی گل رحمان نکیال،مختلف ویلج کونسلوں کے چیئرمین و ممبرز تحصیل کونسل فیصل ترک،وحید خان،ملک خان افسر،قمر نویدقمری،عظیم خان،محمد نواز خان،ملک ادریس،لیاقت حیات،جمیل الرحمن،سابق ناظم سکندر حیات خان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم عابد،مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر نیئر عباس جعفری ،ٹیلرنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالرشید مغل اور دیگر ریلی کی قیادت کر رہے تھے ریلی مین بازار سے گزرتی ہوئی صدیق اکبر چوک اور جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی ڈی سی افس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ظالمانہ ٹیکس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پرمٹ کے نام پر بجلی بندش نامنظور کے نعرے درج تھے شرکا حکومت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کرتے رہے صدیق اکبر چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صارفین کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام سے ٹیکس وصولی بہت بڑا ظلم ہے غریب عوام پہلے ہی غربت کی چکی میں پس چکے ہیں پہلے تو کئی کئی گھنٹے بجلی ہوتی ہی نہیں جبکہ سرائے نعمت خان سمیت بعض علاقوں میں وولٹیج اتنی کم ہے کہ بجلی ہونے نہ ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور اوپر سے صرف شدہ بجلی کی قیمت سے دگنا ٹیکسز ڈال کر ہزاروں روپے بل وصولی بہت بڑا ظلم اور ناانصافی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا آج تو پرامن احتجاج کر رہے ہیں کل کسی سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو سری لنکا نہ بنائے جائے   امیروں کے لیے رات کو عدالت کے دروازے کھل سکتے ہیں تو غریبوں کے گلے گھوٹنے کا بھی عدلیہ فوری نوٹس لے ہری پور سب سے کم لائن لاسز والا ضلع ہے علاوہ ازیں ہم تربیلہ ڈیم کی پانی والی بجلی استعمال کرتے ہیں اس ڈیم کے لیے ہمارے آبائو اجداد نے اپنے بزرگوں کی قبروں تک کی قربانی دی ہمارے اوپر ٹیکس نہ لگائے جائیں بلکہ مفت بجلی فراہم کی جائے اگر مظالم بند نہ کیے گئے تو بجلی بل جمع نہ کرانے سمیت دیگر سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے صدیق اکبر چوک سے تمام شرکا ریلی کی صورت میں ڈی سی آفس پہنچے اور ڈپٹی کمشنر کے سامنے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا اور بجلی مسائل کے ساتھ ساتھ سبسیڈائزڈ ناقص آٹے کی ترسیل کے حوالے سے بھی شکایت کی ڈپٹی کمشنر محمد فواد نے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ لوگ مشکلات میں ہیں تب ہی اتنی گرمی میں احتجاج پر مجبور ہوکر یہاں ائے ہیں ان کی تمام شکایات نوٹ کر لی ہیں ان مسائل کو متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا مقامی سطح پر میٹنگز میں آپ لوگوں کے نمائندگان کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ اعلی حکام سے بھی بات کی جائے گی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں