0

تیمرگرہ پی ٹی آئی نظریاتی کارکنوں کاپارٹی فیصلوں کیخلاف بغاوت کا اعلان

  تیمرگرہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ضلع لوئر دیر کے نظر یاتی کارکنوں نے پارٹی کے انٹر ا الیکشن عمل میں سابق ضلعی کابینہ سمیت منتخب بلدیاتی نمائندے اور سینئر کارکنوں کو شامل نہ کرنے پر پارٹی فیصلوں کے خلاف بغاوت اوربنی گالاکا رخ کرنے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس میں پی ٹی ائی کے نظریاتی کارکنوں کا کنونشن منعقد ہوا جس میں سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان، سابق ضلعی صدر فخر الزمان،سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات وحید ظفر، ملک انعام،انجینئر قاضی لطیف اللہ،بانی رہنماء سعید اللہ خان جی،ملک فواد احمد،ایمل خان کے علاوہ مختلف وویلج کو نسلز کے چیئرمیز،کونسلرز اور پی ٹی ائی کے مختلف وینگز کے قائدین نے شرکت کی،کنونشن سے اپنے خطاب میں ملک عدنان خان،وحید ظفر،فخر الزمان،سعید اللہ خان جی،ملک ضیاء الحق،حجاج خان،ابر اہیم خان،حاجی سلیم خان و دیگر نے کہاکہ ضلع لوئر دیر کے منتخب ممبران صوبائی اسمبلی پارٹی کے انٹرا الیکشن میں من پسند فیصلے کرانے پر تلے ہوئے ہیں کارکنان اور عمران خان کے سپاہی ڈارئنگ روم اور من پسند فیصلوں ماننے کوتیار نہیں،انھوں نے اپنے ممبران اسمبلی کو لوٹے اور امپورٹڈ قرار دیتے ہوئے کہاکہ انھوں نے اپنے چارسالہ دور اقتدار میں اپنے خاندانوں کو مراعات دینے سمیت پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگا دیا ہے پی ٹی ائی کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ اس امپورٹڈ ممبران نے نظریاتی کارکنوں سے صلہ مشورے کرانے کے بجائے نوکریاں بیج دئے ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی کے نظریاتی کارکن ڈرائنگ روم میں اپنے من پسند فیصلے کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے کنونشن میں پارٹی کے قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ پارٹی کے انٹرا الیکشن میں سابق ضلعی کابینہ،منتخب بلدیاتی نمائندے شامل کیا جائے جبکہ ممبران اسمبلی اور ان کے خونی رشتہ داروں کو ضلعی و تحصیل کابینہ میں شامل نہ کیاجائے کنونشن میں ایک متفقہ قرار داد کے زریعے دھمکی دی گئی کہ اگر پارٹی کے انٹرا الیکشن میں ان کے مطالبات پر غور نہ کیاگیا تو پارٹی کے  کارکنان بندکمروں کے فیصلوں سے بغاوت کرنے اور بنی گالا کا رخ کرنے پر مجبور ہونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں