0

جمرود میں جے یو آئی کے سپانسر شدہ جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

جمرود (مانند نیوزڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرود کے علاقے غاڑیزہ ریگی للمہ سپورٹس گراوٗنڈ پر جمعیت علمائے اسلام کے تعاون سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح جمعیت علماء اسلام جمرود کے جائنٹ سیکرٹری حاجی محمد کریم آفریدی نے فیتہ کاٹنے کے بعد اور شارٹ لگاکر کیا۔افتتاحی تقریب میں مولانا نیک نواز افریدی،مفتی عالمزیب آفریدی،مولانا ناصر آفریدی،کو نسلر محمد فاروق آفریدی اور اشرف خان بھی موجود تھے۔مزکورہ ٹورنامنٹ میں 24 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ٹورنامنٹ کا مقصد علاقائی عوام کو کچھ لمحے انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا ہے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 اگست جشن آزادی کے دن کھیلا جائے گا۔حاجی محمد کریم آفریدی نے کہا کہ کھیل گود سے جہاں پر جسمانی تندرستی آتی ہے تو وہاں پر علاقے میں نوجوان نسل منشیات سے بچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقائی امن برقرار رکھنے اورٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے میں نوجوانوں کی حمایت و تعاون جاری رکھے گے۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں اور علاقائی مشران وکشران نے حاجی کریم آفریدی کی اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا انعقادکرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ حاجی کریم آفریدی مختلف علاقوں میں اپنی مدد اپ کے تحت کام کرنے اورغریب و نادارلوگوں کے ساتھ مالی تعاون میں پیش پیش ہیں۔اس لئے بہت کم عرصہ میں پارٹی میں بھی اہم مقام حاصل کرچکاہے اورقبائلی مشران وکشران کے دلوں میں ان کے لئے بہت احترام اورعزت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں