0

گورنر ہاؤس پشاور میں ایبٹ آباد کی ترقی کے حوالے سے اہم اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایوبیہ چئیر لفٹ کے بند ہونے کا معاملہ اس سلسلے میں مشتاق غنی کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقاتاگلے دو روز میں متعلقہ محکموں کے حکام کو طلب کیا جائے گا۔قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا و سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت آج گورنر ہاؤس پشاور میں ایبٹ آباد کی ترقی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، رکن صوبائی اسمبلی قلندر لودھی، نذیر عباسی، تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی، تحصیل میئر شیروان ملک جنید، سابقہ ریجنل صدر تحریک انصاف ہزارہ علی اصغر خان کے علاوہ KITE کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں KITE کی طرف سے قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق غنی اور دیگر شرکاء کو ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر نو و بحالی پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ متعلقہ محکمے کی طرف سے بتایا گیا کہ ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت پر مشتمل پراجیکٹ پر تمام منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے جبکہ منصوبے کا ٹینڈر پہلے سے جاری ہو چکا ہے اور اگلے چند روز میں سڑک کا کام شروع ہو جائے گا۔ مشتاق غنی نے متعلقہ افسران سے اس بات کی یقین دہانی لیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صورت اگست کے ماہ میں اس اہم منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے افتتاح کروانے جا رہے ہیں، انھوں نے کہا ایبٹ آباد میں مقامی آبادی کی مشکالات کے حل کے ساتھ ساتھ سیاحت کا مستقبل اس اہم منصوبے سے منسلک ہے اسی لیے اس منصوبے کی بریفننگ میں آج ایبٹ آباد کی ساری تحریک انصاف کی قیادت موجود ہے۔ اجلاس میں اراکین کی جانب سے ایوبیہ چئیر لفٹ کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی جس پر قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں ملاقات کی اور انکی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ محکمہ جنگلات اور سیاحت کی آپسی لڑائی کی وجہ سے ایوبیہ چئیر لفٹ بند ہیں جو کہ ہمیشہ سے سیاحوں کی دلچسپی کا محور رہی ہیں، اس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے بروز منگل کو دونوں محکموں کے متعلقہ حکام کو بلا کر اس مسئلے کو حل کیا جائے گا اور جلد ایوبیہ چئیر لفٹ کو آپریشنل کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں