0

آریان خان پر کرش تھا، اننیا پانڈے کا اعتراف

بھارت (مانند نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پر کرش تھا۔اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ کرن جوہر کے مشہور شو ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی۔اس شو کے دوران کرن جوہر نے اننیا پانڈے سے بہترین دوست سہانا خان اور شانایا کپور کے ساتھ شاہ رخ خان کے گھر ’منت کے کوریڈورز‘ میں کھیلتے بڑے ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو پسند کرتی ہیں؟اننیا پانڈے نے کرن جوہر کے اس سوال کے جواب میں کہا کہ آریان خان بہت پیارے ہیں اور میرا آریان پر کرش بھی تھا۔یہ بات سننے کے بعد کرن جوہر نے پوچھا کہ پھر آریان کے ساتھ آپ کی بات آگے کیوں نہیں بڑھ سکی؟جس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ سوال آپ آریان سے پوچھیے گا۔کرن جوہر نے اننیا سے پوچھا کہ لیکن کیا آگے آپ لوگوں کی دوستی قائم رہے گی، کیونکہ ابھی شانایا اور سوہانا بھی جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔اداکارہ نے اس سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل، کیونکہ اب یہ دوستی بھی نہیں رہی، بلکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم فیملی ہیں اور ہمیشہ سے ایک فیملی کی طرح ہی رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین کرنا چاہوں گی کہ شانایا اور سوہانا کے بالی ووڈ میں آنے سے ہماری دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ میرے خیال میں ہم سب ایک دوسرے سے حقیقی محبت کرتے ہیں۔اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ جب بھی میں اس کے بارے میں بات کرتی ہوں تو میں کہتی ہوں کہ یہ خواب ہم نے مل کر دیکھا تھا، ہم سب ہی بڑے ہو کر اداکار بننا چاہتے تھے اور اس بارے میں ہم نے ایک دوسرے سے اس حوالے سے بہت ساری باتیں بھی کی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شانایا اور سوہانا کی کامیابی سے بھی اتنا ہی خوش ہوں گی جتنا میں اپنے لیے ہوں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں