0

بخت بیدارخان مرحوم کی سیاسی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں،انجینئیرھمایون خان

چکدرہ (مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کےسابق صوبائی صدر ووزیر خزانہ انجینئیر ھمایون خان نے کہا کہ ہے کہ بخت بیدارخان مرحوم کی سیاسی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، بخت بیدار  مرحوم پارٹی اور قوم کا قیمتی سرمایہ تھے اور ان کی وفات سے قوم اور پارٹی ایک اُصول پسند،زیرک،دلیر،ہردلعزیز،اور امن پسند سیاسی رہنما سے محروم ہوچکی ہے گزشتہ روز حجرہ بخت بیدارخان اسبنڑں ترناوں  میں پاکستان پیپلز پارٹی  کے سابق صوبائی وزیر وصدر ملاکنڈ ڈویژن لوئر بخت بیدارخان  مرحوم کی یادمیں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ھمایون خان نے مرحوم کی سیاسی و علاقائی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ ان کی سیاسی خدمات کو کسی طور پر فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے کبھی بھی اصولوں کی سیاست پر سمجھوتہ نہیں کیا ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا، منافقت کے سخت مخالف تھے ان ہی خصوصیات کی بنا پر پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی پارٹی کے قائدین انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے ان کے بیٹوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی چھتری تلے سیاست کا سفر جاری رکھنے اور منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں