0

ایبٹ آباد ،کرونا ویکسینیشن ڈیلی ٹارگٹس کے حوالے سے اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ اپنی روزانہ کی ویکسینیشن کارکردگی یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرز روزانہ کی بنیاد پر یو سی ایم اوز سے رپورٹس لیں اور کم کارکردگی والے یو سی ایم اوز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔کرونا ویکسینیشن ڈیلی ٹارگٹس کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر افس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے  آج کی ویکسینیشن رپورٹ پربریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ساجد حسین، سیکرٹری آر ٹی اے عباس علی بخاری، اسسٹنٹ کمشنر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  زرک تور، ڈی ایم او ائی ایم یو، ڈپٹی ڈی ایچ او، ایجوکیشن آفس کوارڈینیٹرز اور دیگر نے شرکت کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں