0

صوبائی کابینہ نے سی اینڈ ڈبلیو بٹ خیلہ میں ریسکیو سٹیشن کی تعمیر کی منظوری دے دی، ارشد اقبال

بٹ خیلہ (مانند نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ملاکنڈ ارشد اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سی اینڈ ڈبلیو بٹ خیلہ میں ریسکیو سٹیشن کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جبکہ درگئی سٹیشن کا ٹینڈز ہوچکا ہے اور 5کروڑ روپے کی لاگت کی بلڈنگ پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گاان سٹیشنز کی تعمیر سے ریسکیو 1122کی کارکردگی بہتر ہو گی اور شہریوں کو بھی معیاری سروس ملے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ میں کیا انھوں نے کہا کہ ڈھائی سال قبل ملاکنڈ میں ساٹھ افرادسے اپنی سروس کا آغاز کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کی تعداد اب دوسو ہوچکی ہے جبکہ مختلف ہسپتالوں کی 13ایمبولیسز دور دراز مقامات سے مریضوں کو علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ لانے اورر یسکیو کی 4ایمبولینس گاڑیاں ڈی ایچ کیو سے صوبے کے بڑے ہسپتال میں مریضوں کی منتقلی میں سرگرم ہیں ایمبولینس سروس سمیت ریسکیو کی تمام خدمات شہریوں کو بلا معاو ضہ فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ دوواٹر فائراور ایک ڈیزاسٹر ریکوری وہیکل کے ذریعے ہم عوام کوتین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے اپنی سروس دے رہے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر آوئرنس سیشن بھی زور وشور سے جاری ہیں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں صوبائی کابینہ  کی جانب سے بٹ خیلہ میں سی اینڈ ڈبلیو کی دوکینال زمین پر ریسکیو سٹیشن کی تعمیر کی منظوری خوش آئند ہے درگئی میں بہت جلد سٹیشن کی تعمیر شروع ہوجائے گی اس کے علاوہ تحصیل تھانہ بائزئی میں بھی بہت جلد ریسکیو سٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں