0

درگئی میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہید ہونے والے افراد کے ورثاء کو صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی رقم

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈٰیسک) ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس محمد عارف خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمر اور تحصیل درگئی کے چیئرمین پیر اسلام غازی نے حالیہ شدید اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہید ہونے والے افراد کے ورثاء کوصوبائی حکومت کی جانب سے ایک ایک ملین روپے کا چیک دیا۔واضح رہے کہ حالیہ شدیدبارشوں کی وجہ سے دو افرادشہید ہوگئے تھے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں بلکہ یہ حکومت کی جانب سے مالی امداد ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں