0

لاپتہ ہیلی کاپٹر کا مبلہ موسی لسبیلہ سے ملا۔کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق

کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر دوران آپریشن امداد سیلاب زدگان موسم کی خرابی کی وجہ سے لاپتہ ہوا جس کا رابطہ منقطع ہونے پر تلاش شروع کی گئی ، آج لسبیلہ کے قریب ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا اور شہداء کی میتیں بھی مل گئی ہیں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ سرفراز علی تمغہ بسالت ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد حنیف ، کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد ، پائلٹ میجر سعید احمد ، کو پائلٹ میجر محمد طلحہ منان ، کریو چیف نائیک مدثر فیاض شہادت کا رتبہ حاصل کر گئے۔ میجر جنرل امجد حنیف کے سوگواران میں بیوہ ، ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں اور شہید کا تعلق راولا کوٹ آزاد جموں کشمیر سے ہے۔ بریگیڈیئر محمد خالد کے سوگواران میں بیوہ ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں شہید کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ میجر سعید احمد کے سوگوران میں بیوہ ، ایک بیٹا ایک بیٹی شامل ہیں اور شہید کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ میجر محمد طلحہ منان کے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔ نائیک مدثر فیاض کے سوگواران میں بیوہ شامل ہے اور شہید کا تعلق نارووال سے ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں