0

محکمہ ہیلتھ اپنی روزانہ کی ویکسینیشن کارکردگی یقینی بنائے، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق سلام  مروت نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ اپنی روزانہ کی ویکسینیشن کارکردگی یقینی بنائے۔،ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ مانیٹیرز روزانہ کی بنیاد پر یو سی ایم اوز سے رپورٹس لیں اورخود کم کارکردگی کا جائزہ لیں اور کم کارکردگی پر سخت نوٹس لین اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کورونا ویکسینیشن کے جائزہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس ڈپٹی کمشنر افس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے آج کی ویکسینیشن رپورٹ پربریفنگ دی گئی، ڈسٹرکٹ مانیٹرز روزانہ کی بنیاد پر یو سی ایم اوز سے رپورٹ لیں اور مسلسل رابطے میں رے کر ویکسینیشن کی تعداد کی محرم الحرام سے پہلے اپنے ٹارگٹس کو پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کریں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کو کرونا ویکسینیشن میں اضافے، سکولوں میں ویکسینیشن اہداف مکمل کرنے اور مسلسل لو پرفارمر ویکسینیشن ٹیمز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیومن اینڈ رائٹس ساجد حسین،سیکرٹری ار ٹی اے عباس علی بخاری، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر2لبنٰی اقبال،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال شاہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسرار، ڈی ایم ایس، ڈی ایم او آئی ایم یو، ڈپٹی ڈی ایچ او، ایجوکیشن آفس کوارڈینیٹرز، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔بعد میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے پراگرس ریویو آن گڈ گورننس سٹریٹجی اورپاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کی صدا رت کر تے ہو کہا کہ کھلی کچہری اورپاکستان سیٹیزن پورٹل کے زریعے موصول ہونے والی شکایات کو متعلقہ افسران فوراً حل کریں۔اس موقع پر ہدایت جاری کیں کی تمام محکمہ جات کے افسران عوامی شکایات کے حل کی طرف توجہ دیں اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے خراب کارکردگی دکھانے وا لے محکمہ جات کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں تما م پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ٹی ایم ایز عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پرائس کنٹرول کو مزید بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائیاورتمام مجسٹریٹس سکولوں، صحت کی سہولیات، ڈیویلپمنٹ سکیمز کا تواتر کے ساتھ معائنہ یقینی بنائیں۔غیر قانونی بل بورڈز اور سپیڈ بریکرز کو فوراً ہٹایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے نالوں پر انکروچمنٹ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ دودھ میں ملاوٹ اور جعلی مشروبات بنانے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام محکمہ جات کوشہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیومن اینڈ رائٹس ساجد حسین،، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1علی شیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر2لبنٰی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال شاہ،واسا، حلال فوڈ اتھارٹی،ایگریکلچر ڈیبارٹمنٹ،ایکسین سی این ڑبلیو بیلڈنگ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرلائیو سٹاک، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ڈسٹرکٹ فشریز،ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لوکل گونمنٹ،اندسٹریز،مائنز اینڈ منرلز، فشریز،لیبرڈیبارٹمنٹ اور دیگر محکمہ جات کیافسران نے شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں