0

پنجاب سے آٹے کی ترسیل میں تاجروں کو درپیش مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا آٹے کی  ترسیل میں روانی اور تاجروں کو درپیش مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ڈی ایف سی سبسڈائزڈ آٹے کی عام شہریوں تک فراہمی کے حوالے سے ریکارڈ مرتب کریں۔سبسڈائزڈ آٹے کی عام شہریوں تک رسائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔آٹے کی  ترسیل میں روانی اور درپیش مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔  ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پنجاب سے خیبر پختونخواہ آٹے کی ترسیل میں تاجروں کو درپیش مسائل اور شہر میں آٹے کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کے لیے منعقدہ اجلاس کی زیر صدارتکر تے ہو ئے کیا۔  انہوں نے آٹے کی  ترسیل میں روانی اور درپیش مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کے حوالے سے تاجروں کو یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ایف سی ایبٹ آباد شاد محمد کوسبسڈائزڈ آٹے کے تمام اعداد و شمار مرتب کرنے اور آٹے کی عام شہریوں کو فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد شاد محمد، آل ٹریڈرز جن میں خالد اسلم، حاجی شہزاد، ناہید شاہ،  خورشید اعظم، عمر فاروق، فضل ربی، عابد حسین، سردار ناصر اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں