0

پولیس شہداء کی قربانیاں بے مثل اور قابل ستائش ہیں ،کرنل علاو الدین

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پولیس شہداء کی قربانیاں بے مثل اور قابل ستائش ہیں، کے پی کے پولیس کے جوانوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران دیدہ دلیری اور جوانمردی کی تاریخ رقم کی، پولیس شہدا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے شانہ بشانہ ملک و قوم کے لیے لڑے اور دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملایا، شہداء کے لواحقین کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کریں گئے ان خیالات کا اظہار ونگ کمانڈر ٹل سکاوٹس  کرنل علاو الدین،ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آ صف بہادر نے پولیس شہداء ڈے کی مناسبت سے منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پولیس لائین ہنگو میں منعقدہ تقریب میں شہداء کے لواحقین، عمائدین، صحافیوں، امن کمیٹی کے ممبران ظہیر حسین، ملک عرفان، حسن خان، ایس پی انوسٹی گیشن ارشد محمود، ڈی او ایف سی ایاز احمد، پولیس افسران بھی شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر کرنل علاو الدین نے کہا کہ پولیس شہدا  قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ شہید کا مرتبہ بہت اعلی ہے اور شہید زندہ ہیں انہوں نے فلسفہ شہادت پر تفصیلی خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند نے خطاب کرتے ہوئے پولیس شہداء کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پولیس کانسٹیبل سے لیے ائی جی تک کے افسران نے ملک و قوم کے لیے فرائض کی ادائیگی کے دوران بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کیا۔اور شہادت کے قابل رشک منصب ہر فائز ہوئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر افیسر ہنگو آ صف بہادر نے خطاب میں کہا کہ کے پی کے پولیس کے جوان فرائض کی انجام دہی کے لیے دن رات متحرک اور پر عزم ہیں، حکومتی رٹ کا معاملہ ہو یا جرائم کی روک تھام، ظالم کی سر کوبی ہو یا مظلوم کی داد رسی، شر پسندی کا راستہ روکنا ہو یا ملک و قوم کے دشمنوں کے مزموم عزائم خاک میں ملانے ہوں۔ہمارا ایک ایک جوان ان عظیم مقاصد کے لیے ہمہ وقت تیار اور شہادت کے جزبے سے سر شار ہے۔ڈی پی او آصف بہادر نے کہا کہ پولئس شہداء  محکمے کا فخر ہیں اور ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہویے فرائض انجام دینے کا مصمم عزم رکھتے ہیں۔انہوں نیشہدا کے لواحقین کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔تقریب سے امن کمیٹی کے ممبران حسن خان اور ملک عرفان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ملک بھر میں جو امن، مزہبی ہم اہنگی کی فضا قائم ہے اس کے۔پیچھے پولئس شہداء کا لہو ہے۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ہنگو پولیس کے ساتھ مل کر ہنگو کے امن کو مزید مستحکم بنائیں گئے۔تقریب میں بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا اور پولیس شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔بعد اذاں واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں