0

ڈپٹی کمشنر تورغر کا زیر صدارت آمدہ پولیو مہم ماہ اگست کے لئے پولیو DPEC میٹنگ کا انعقاد

تورغر (مانند نیوز ڈیسک) میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تورغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اف پولیس، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر، EPI کوارڈینیٹر تورغر اور باقی جملی افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر تورغر کو مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں اور پلاننگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تورغر میں آمدہ پولیو مہم میں 34538 پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے ہدایات جاری کیں کہ کمپین کو کامیاب بنانے  کے لئے ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔بعد ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی محکمہ زراعت، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ جنگلات کے ساتھ شجر کاری مہم کے بارے میں تفصیلی اجلاس منعقد ہواجس میں شجر کاری مہم کو شین و گل ورین تورغر کے نام سے منسوب کر دیا۔رواں سال شجرکاری کے اس موسم میں تورغر میں لاکھوں پھلدار اور غیر پھلدار درخت لگائیں جائیں گے۔تورغر کی ترقی کے لئے مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں زیتون کے درخت لگائے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں