0

سوات ، یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سےمنایا گیا، مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد

سوات( مانند نیوزڈیسک ) یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلع سوات میں مختلف تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سیدو شریف میں ایک بڑی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان،ایڈیشنل اسسٹنت کمشنر بابوزئی محمد عامرخان، وکلاء اور سول سوسائٹی،خپل کور ماڈل سکول کے طلباء اور ٹی ایم اے مینگورہ اہلکاروں سمیت سیول ڈیفنس اورتمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ ریلی میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر پانچ اگست کے غاضبانہ اقدامات اور کشمریوں پر مظالم کی شدید مذمت اور کشمیر کے حق میں کشمیر بنے گا پاکستان کے واشگاف نعرے بلند کیے گئے،اظہار یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے، جس پر کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ کسی صورت بھی برداشت نہیں، کشمیریوں کی جدوجہد عنقریب رنگ لائے گی، کشمیری بہن بھائیوں کی ہرطریقے سیحمایت جاری رکھی جائے گی اور بھارتی تسلط کے خلاف ہر محاز پر آواز بلند کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں